امریکہ نے یوکرین کے لئے چھ ارب ڈالر کی اضافی فوجی اور بجٹ امداد کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدے کے آخری ہفتوں میں یوکرین کے لئے 2.5 بلین ڈالر کی اضافی سیکیورٹی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو 3.4 بلین ڈالر کی اضافی بجٹ امداد بھی فراہم کی ہے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 ملین ڈالر کا ہتک عزت کا کیس ہار گئے
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ میری ہدایت پرامریکا اس جنگ میں یوکرین کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لئے انتھک کام کرتا رہے گا۔
جنگ کے تقریباً 3 سال بعد واشنگٹن نے یوکرین کیلئے مجموعی طور پر 175 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے، لیکن یہ غیر یقینی ہے کہ آیا نئی ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امداد اسی رفتار سے جاری رہے گی یا نہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کو جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کے یورپی اتحادیوں کو زیادہ مالی بوجھ برداشت کرنا چاہیے۔