فریقین کا مذاکرات پر آمادہ ہو جانا بڑی کامیابی ہے، عرفان صدیقی

ہم نیوز  |  Dec 31, 2024

پی ٹی آئی اورحکومت کے درمیان مذاکرات میں حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے ہم ایک جماعت یا کسی فرد کے لیے نہیں پاکستان کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں ۔

سینیٹرعرفان صدیقی  نے کہا کہ دونوں فریقین کا مذاکرات پر آمادہ ہو جانا بھی بڑی کامیابی ہے، اچھے مناظر ہوتے ہیں جب آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور چائے پیتے ہیں، اچھی گفتگو ہوتی ہے۔

قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتشار اور تقسیم کی سیاست نہیں کی،شہبازشریف

انہوں نے کہا کہ کم سے کم کمیٹی کی حد تک ہم نے ماضی کے واقعات کو پس پشت ڈال دیا، ہم نے ابھی تک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جماعت یا کسی فرد کے نہیں پاکستان کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں، میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ساتھ طے ہوا تھا، بعد میں خان صاحب بھی متفق ہوئے تھے۔

دہشتگردی کے عفریت سے خیبرپختونخوا متاثر ہے، کچھ ایسے عوامل ہیں جن پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم تو شروع سے ہی مذاکرات پر آمادہ تھے، نوازشریف نے پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More