معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب

ہم نیوز  |  Dec 31, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔

متحدہ عرب الامارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا کہ  پاکستانی طلبا کو ویزا ملنے میں مشکلات ہیں۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پاکستان چین دوستی کی نمایاں مثال ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں، پاکستانی یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

یو اے ای کے سفیرحماد عبید الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قابل تحدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے کے وسیع امکانات ہیں، ویزا کے حوالے سے مسائل حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More