ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اورڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم اور پنجاب کے تمام صوبائی کوچز اور افسران کی شرکت، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کھیلتا پنجاب گیمز کے صوبائی مرحلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
پاکستانی نوجوان اذان علی اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ 2024 کے چیمپئن بن گئے
کھلاڑیوں کی رہائش، گیمز کے انعقاد اور وینیوز کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب نے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں، کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ بیس ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے تھے، یہ پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز ہیں۔
کھیلتا پنجاب گیمز کے صوبائی مرحلہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا گیمز کے بہترین انعقاد کیئے انتظامی کمیٹیاں بنائیں جائیں، کھیلتا پنجاب گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کروائے جارہے ہیں۔