مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

ہم نیوز  |  Dec 30, 2024

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجراءخوش آئند ہے،اب ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے،مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مدرسہ کی رجسٹریشن پر اختلافات کو اسی طرح ختم کیا جا سکتا تھا،حکومت نے انتہائی محتاط انداز میں مدارس رجسٹریشن معاملات کو حل کر دیا۔

بزنس ریکارڈر گروپ کےڈپٹی چیف ایڈیٹر ارشدزبیری طویل علالت کےبعدانتقال کرگئے

ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں،جو مدارس کسی بھی جگہ رجسٹرڈ نہیں ان کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ اب مستقل حل ہو گیا ہے، اس پر مزید سیاست نہ کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More