ہم نیوز | Dec 30, 2024
فتح جنگ انٹرچینج کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس فتح جنگ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی ، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ کر سکا۔
گلگت، نلتر ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیواسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے ، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More