رہنما جے یو آئی (ف)اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مدارس بل کی منظوری پر حکومت سے خوش ہیں ،حکومت اور ایوان صدر نے بہت ساتھ دیا ،ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’خبر اور تجزیہ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 26ویں ترامیم میں مدارس بل حکومت نے ہی بنایا تھا،یہ نیا بل پی ڈی ایم حکومت میں بنا تھا،بل پر امریکی دباؤ سے متعلق ہم نے نہیں صدر کی جانب سے کہا گیا تھا۔
دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء کر دیا گیا
حکومتیں اگر بیرونی دباؤ قبول کریں گی تو ہم اپنے ملک کا دفاع بھی نہیں کرسکتے،امریکا کے حوالے سے حکومت ہی بتا سکتی ہے،حکومت نے خوش اسلوبی سے معاملات حل کئے ہیں۔
حکمران پریشان ہیں اور اپوزیشن بھی ،صاف شفاف انتخابات تک ملک کےمسائل حل نہیں ہوں گے،ہم بلا وجہ حکومت کے راستے میں رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے،ہم اصولوں پر احتجاج کریں گے اور بھرپور اپوزیشن کا کرداراداکریں گے،حکومت اور تحریک انصاف کو کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہیے۔
کوربن بوش اور ربادا نے جیتا ہوا میچ چھن لیا، شان مسعود
میں ایاز صادق کا مشکور ہوں جس نے سب سے پہلے میرے مؤقف کی تائید کی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باقاعدہ دعوت آئے گی تو دیکھیں گے،ہم دیکھیں گے کہ اس کے ٹی او آر کیا ہیں ، جانے کا مقصد کیا ہے۔