مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیشرفت ، صدر نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کر دیئے

ہم نیوز  |  Dec 29, 2024

دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا ہے، قومی اسمبلی جلد اس حوالے سے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔

کابینہ اجلاس: مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہو گی، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے دو روز قبل وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن کیلئے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More