سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافہ

ہم نیوز  |  Dec 29, 2024

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 31 فیصد مزید بڑھ گئیں، سمندر پار پاکستانیوں نے جنوری سے نومبر تک 21 ارب 58 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 7 ارب 29 کروڑ ڈالر بھیجے جو پچھلے سال اسی عرصے سے 38.7 فیصد زیادہ ہے۔

اکتوبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز،ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے اس سال 6 ارب 15 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، جو پچھلے سال اسی عرصے سے 55 فیصد زائد ہیں۔

اسی طرح برطانیہ سے پاکستانیوں نے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر، یورپی یونین سے 3 ارب 61 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 3 ارب 44 کروڑ ڈالر بھیجے۔

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.593 ارب ڈالر سےبڑھ گیا

سعودی عرب اور امارات کے علاوہ دیگر خلیجی ملکوں سے 3 ارب 17 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے تاہم ڈنمارک اور جاپان سے آنے والی ترسیلات منفی زون میں رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More