عمران خان ملنا ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا ، مولانا فضل الرحمن

ہم نیوز  |  Dec 29, 2024

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان مجھ سے ملنا چاہیں گے تو اس حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا۔ 

 صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لیے کوئی باضابطہ پیغام نہیں ملا ۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، احسن اقبال

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ گلہ ہے کہ عام انتخابات میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہو گئے مگر ہم نے استعمال ہونے سے انکار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم میں ہماری جماعت نے شخصیت کے بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا، مدارس کی رجسٹریشن پر طے شدہ معاملات کو خواہ مخواہ چھیڑا گیا۔ خیبر پختونخوا میں حکومت کی کہیں رِٹ نظر نہیں آ رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More