بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ نئے سال اور اپنی زندگی میں ایک نئی شروعات کیلئے تیار ہیں۔
ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں ایک نجی شخصیت ہوں اور میری زندگی کے کچھ ایسے پہلو بھی ہیں جو میں سب کے سامنے وضاحت نہیں کرنا چاہتی۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی کی مہندی کی جھلکیاں وائرل
وہ کہتی ہیں کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے کیلیے کبھی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا انتخاب نہیں کروں گی لہذا ارجن نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ مکمل طور پر ان کا اختیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ مختلف وجوہات کی بنا پر بہت مشکل سال رہا، میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اس سال میں جو کچھ ہوا اس سے آگے بڑھیں۔