جرمن صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی،23فروری کو الیکشن کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 28, 2024

جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے چانسلر اولاف شولز کے حکومتی کے ٹوٹنے کے بعد قبل از وقت 23 فروری کو شیڈول ایوان زیریں انتخابات کے پیش نظر پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

خبرایجنسی کے مطابق جرمن صدرفرینک اسٹین میئر نے پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خطرناک وقت میں استحکام کیلئے ایک ایسی حکومت ہونی چاہیے جو اپنا کردارادا کرے اور پارلیمنٹ میں واضح اکثریت ہو۔

پاکستان کاآذربائیجان سےگیس سپلائی کااہم معاہدہ ہوگیا

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سیاست کا محور مسائل کا حل ہونا چاہیے اور انتخابی مہم شفاف غیرجانب دار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ جمہوریت کیلئے خطرناک ہے جیسا کہ حال ہی میں رومانیہ کے انتخابات میں ہم نے دیکھا یا کھلم عام ہو جو آج کے دور میں سوشل میڈیا خاص طور پر ایکس پر ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More