تائیوان کو اسلحہ فراہمی، چین نے 7 امریکی کمپنیوں پرپابندیاں لگا دیں

ہم نیوز  |  Dec 28, 2024

تائیوان کو اسلحہ فراہمی پر چین نے 7 امریکی کمپنیوں اوران کے ایگزیکٹوز پرپابندیاں لگا دیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ  کے مطابق چین میں ان امریکی کمپنیوں اور افراد کے ریئل اسٹیٹ اور دیگر اثاثے منجمد  کر دیئے گئے۔

جرمن صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی،23فروری کو الیکشن کا اعلان

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں نے ون چائنہ پالیسی کی خلاف ورزی کی، امریکا کے دفاعی بجٹ میں چین کے حوالے سے متعدد منفی شقیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے، چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کونقصان پہنچارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More