بینظیر بھٹو امید، استقامت ، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کا پیکر تھیں ، صدر زرداری ، بلاول بھٹو

ہم نیوز  |  Dec 27, 2024

صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر پیغامات جاری کر دیئے ہیں۔

صدر آصف زرداری  نے بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر امید، استقامت ، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کا پیکر تھیں ، وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ  تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر  نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں عوام کی طاقت راج کرے، شہید کے الفاظ ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘ آمریت کا منہ توڑ جواب تھے۔

بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں ، شہباز شریف

صدر کا کہنا تھا کہ بیظیر بھٹو کا عوامی طاقت پر گہرا اعتماد تھا، وہ ایسے پاکستان کی خواہاں تھیں جہاں ہر بچے کو تعلیم تک رسائی ہو،شہید بی بی نے تمام زندگی پسے ہوئے طبقات کی خودمختاری کیلئے کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو چیلنجز سےنکالنے کے لیے شہید بی بی کے نظریات پر عمل کی ضرورت ہے، آئیے بینظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کیلئے ہم سب مل کر کام کریں، بینظیر بھٹو کی میراث ابدی اور نظریات مشعل راہ ہیں، پاکستان کھپے۔

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ، صدر زرداری

دریں اثناء چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بی بی شہید کی بے مثال قربانیوں، غیر متزلزل قیادت اور پاکستان کے لیے ان کی پائیدار میراث کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، بینظیر بھٹو کی زندگی جراَت، استقامت اور لاکھوں پاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور زندگی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن سے گہرائی سے جڑی تھی ، بینظیر بھٹو صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں، بلکہ مظلوم، محکوم اور پسماندہ طبقات کے لیے امید کی کرن تھیں ، مساوات اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے والد کے وژن سے بی بی شہید کی غیر متزلزل وابستگی ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔

متنازع منصوبے شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی طرح بینظیر بھٹو بھی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں ، بینظیر بھٹو کی مصالحت، مشاورت اور مختلف نقطہ نظر کو سمجھنے کی فلسفیانہ سوچ نے ایک جدید اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھی ، بینظیر بھٹو کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم دہشتگردی، انتہا پسندی اور پاکستان کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی قوت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More