مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل کا سویا ہوا ضمیر اچانک جاگ اٹھا،نواز شریف کی حکومت پی ٹی آئی کی ملی بھگت سے ہی گرائی گئی تھی ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رچرڈ گرینل کا ضمیر2018کے الیکشن چوری سے لیکر سیاسی انتقام کے سیاہ دور تک سو رہا تھا ،فلسطینیوں کی نسل کشی پر انکا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
ان کا شعور سامراجی عزائم کی تکمیل کیلئے ہی جاگتا ہے ،ان کا انسانیت ، انصاف ، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے تعلق نہیں ۔
آپ کا مطالبہ ایک چیز ہو گا ، آپ کا مقصد کچھ اور ہو گا ،ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔