گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 26, 2024

کیلیفورنیا: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت 16 ممالک میں اپنا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی والٹ سروس پاکستان میں دستیاب نہیں تھی۔ تاہم اب گوگل نے پاکستان اور مصر سمیت16 ممالک میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوا سمیت 16 ممالک میں دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان گوگل والٹ کی سروس شروع کر دی جائیں گی۔

پاکستان میں گوگل والٹ کی سروس آئندہ ماہ جنوری میں شروع کر دی جائے گی۔ گوگل پاکستانیوں کو نئے سال پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا تحفہ دے گا۔

گوگل والٹ ایسا ڈیجیٹل ادائیگی اور دستاویزات کو محفوظ کرنے کا نظام ہے۔ جس کے تحت صارفین اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو اکاؤنٹ سے منسلک کر کے پیسوں کی ادائیگی اور وصولی کر سکیں گے۔ اس نظام کو ایپلی کیشن کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کے اثرات، گوگل نے مزید 10 فیصد ملازمین فارغ کر دیئے

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گوگل والٹ میں محفوظ کی گئی معلومات خفیہ ہوتی ہیں جو کسی بھی دوسرے شخص کو دستیاب نہیں ہوتیں۔ گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل پرس ہے جس میں صارف اپنے مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق گوگل والٹ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں خفیہ ہوتی ہیں۔ ہر خریداری کو منفرد کوڈ بھیج کر والٹ کا استعمال کرنے، پیمنٹ انفارمیشن کو پروسیس کرنے کی سہولت ہوتی ہے۔

گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں۔ ایپ میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر کوئی گوگل والٹ تک رسائی حاصل کر بھی لے تو وہ اس کے کسی کام کا نہیں ہوتا۔ کیونکہ اس میں ڈیبٹ یا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More