ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔
ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ مؤخر
عدالت نے سابق خاتون اول کی ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی اور 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
واضح رہے بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔