ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Dec 26, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اختلافات ہوتے ہیں لیکن ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی نے ہماری ہر بات کو تسلیم کرنا ہے۔ اور نہ ہم ان کی ہر بات تسلیم کریں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے بلیک اینڈ وائٹ آئیں گے۔ تو ہم بھی لکھ کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد مذاکرات مکمل ہونے کا اندازہ ہو گا۔ اختلافات ہوتے ہیں لیکن ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہماری ہر بات کو تسلیم کرنا ہے۔ اور نہ ہم ان کی ہر بات تسلیم کریں گے۔ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ اور اسی طرح پولیٹیکل ڈیموکریٹک سسٹم ملک میں ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اپنا اور ہم اپنا مؤقف دیں گے۔ اور مذاکرات میں ان باتوں کا پہنچا جا سکتا ہے جس میں دونوں فریقین کے لیے آسانی ہو۔ اگر وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کرتے ہیں تو کیا یہ بات وزیر اعظم سے ہو سکتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا جیل ملازمین کو قیدیوں سے اچھا سلوک روا رکھنے کا حکم

مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اس معاملے کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اور قانونی ٹیم مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں جو مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ ہونا چاہتے ہیں۔ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More