پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز آج ہو گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا۔
گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی، پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ سنچورین کی کنڈیشن فاسٹ بالرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
ٹیم میں بابراعظم کی واپسی ہوئی ہے اور تین سال بعد فاسٹ بالر محمد عباس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم چار فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔