وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس میں مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 26, 2024

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسٹیٹ آف دی آرٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس میں حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم ہوچکا ہے۔ پاسپورٹ اور نادرا آفس میں مسائل کو حل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ماضی میں پاسپورٹس آفس میں 6، 6 ماہ کا بیک لاگ رہا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو پاسپورٹ اور نادرا آفس میں اچھے طریقے سے ڈیل کیا جا رہا ہے۔ اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اتھارٹی بنانے کی کوشش کریں گے۔ لاہور میں بھی ماڈل آفس بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا قیدیوں کو پی سی او استعمال کرنے کی اجازت

وزیر داخلہ نے کہا کہ 14 سے 16 شہروں میں نادرا آفس 24 گھنٹے فعال رہتا ہے۔ اور اب شہریوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جلد مل جایا کریں گے۔ پاسپورٹ آفس میں مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے سہولیات مہیا کرنا سب سے اہم ہے۔ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ آفس سب کی محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More