آئی سی سی نےچیمپئنز ٹرافی 2025کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Dec 24, 2024

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کااعلان کردیا گیا۔

میگا ایونٹ 19فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جو9مارچ تک جاری رہے گا،چیمپئنز ٹرافی میں 8ممالک کے درمیان 15میچز کھیلے جائیں گے۔

وزیراعظم نے جناح ایونیو انٹر چینج انڈر پاس کا افتتاح کردیا

گروپ اے میں پاکستان، بھارت،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی جنوبی افریقا،آسٹریلیا،افغانستان اور انگلینڈ پر مشتمل ہے۔

افتتاحی میچ 19فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا،پاک بھارت میچ 23فروری کو دبئی میں ہوگا،پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچ کراچی، لاہور،راولپنڈی اور دبئی میں ہوں گے،چمپئینز ٹرافی کے میچز کا انعقاد پارٹنر شپ فارمولا کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

چیمپئنز ٹرافی کےسیمی فائنل4اور5مارچ کو کھیلے جائیں گے، فائنل9مارچ کو ہوگا،آئی سی سی کے مطابق اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو فیصلہ کن معرکہ لاہور میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More