سعودی فارورڈ صالح الشہری انجری کے باعث گلف کپ سے باہر

اردو نیوز  |  Dec 24, 2024

سعودی قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی صالح الشہری 26ویں گلف کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں، ٹورنامنٹ 3 جون تک کھیلا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فرانسیسی ہیڈ کوچ نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے بتایا ہے، سٹرائیکر گذشتہ روز اتوار کو بحرین کے خلاف گلف کپ کا سعودی عرب کا ابتدائی میچ کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔

ہیڈ کوچ ہروے رینارڈ نے طبی رپورٹوں کی تصدیق کے بعد ٹیم کے اہم کھلاڑی کو علاج اور مکمل صحت یابی کے لیے ٹیم کے تربیتی کیمپ سے آف کیا ہے تا کہ صالح گھر جا کر مکمل آرام کریں۔

سعودی عرب کو بحرین کے خلاف میچ میں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الشہری حالیہ مہینوں میں بہترین کارکردگی کے باعث ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے بحرین کے خلاف میچ میں ایک گول کیا۔

سٹرائیکر سعودی عرب کا ابتدائی میچ کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو عرب نیوزصالح الشہری کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکہ ثابت ہوگی کیونکہ وہ بدھ کو کویت کے جابر سٹیڈیم میں یمن کے خلاف کھیلے جانے والے خلیج کپ کے میچ میں اپنی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

کوچ ہروے رینارڈ نے پیر کی شام تربیتی سیشن کے دوران ٹیم کو دو گروپوں میں تقسیم کر کے مشقیں کرائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More