سویلینز کے کیسز فوجی عدالت میں سننے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ، اسد قیصر

ہم نیوز  |  Dec 24, 2024

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہم نے حکومتی کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کیا، حکومت کے سامنے 3 شرائط رکھی گئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات کیلئے کوئی ضامن نہیں ، بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سیاسی ہیں ، ہم نے کل گرفتار افراد کی رہائی کی بات کی ہے۔ اس کے علاوہ 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

جیلیں آباد ، غریب برباد ، مذاکرات کی بیل چڑھتی نظر نہیں آ رہی ، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ اور ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹ میں سویلینز کے کیسز کی اجازت دینا افسوس ناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سویلینز کے کیسز ملٹری کورٹ میں سننے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ، تحریک انصاف کے کسی کارکن نے ایک گملا تک نہیں توڑا۔

بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا فائدہ ن لیگ اٹھا رہی ہے ، فواد چوہدری

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر اتنے کیسز بنائے گئے ہیں کہ اہم مقدمات کی اہمیت ہی ختم ہو گئی ہے۔ پارلیمنٹیرینز پر دہشتگردی، قتل اور غداری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More