نو مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ملنی چاہیے ،طلال چودھری

ہم نیوز  |  Dec 23, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے 9مئی کے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا سنائی گئی،ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ملنی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ دنیا بھر میں سزائیں ملکی قوانین کے مطابق ہوتی ہیں،کوئی نہیں کہتا کہ 9مئی کے واقعات میں جو لوگ ملوث ہیں وہ گناہگار نہیں۔

سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے،شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم اپیل کریں گے کہ ان لوگوں کو معاف کیا جائے،سزائیں سنانے میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

پی ٹی آئی نے ملکی مفاد پر حملے کیے،ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف سازشیں کیں ،سزاو جزا کے نظام کے بغیر کوئی ریاست نہیں چل سکتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More