کویت کے امیرشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے سنیچر کوعریبین گلف کپ فٹبال چیمپیئن شپ’خلیج زین 26 ‘ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اور سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر یاسر المسحل بھی موجود تھے۔
سبق نیوز کے مطابق ٹورنامنٹ جابرالاحمد انٹرنیشنل فٹبال سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔
امیر کویت نے اپنے خطاب میں کہا ’آپ سب کو امن و محبت کی سرزمین کویت میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم 26 ویںعربین گلف ٹورنامنٹ کا آغاز کر رہے ہیں‘۔
باقاعدہ افتتاح کے بعد ٹورنامنٹ کے شریک ممالک کے پرچموں کی نمائش کی گئی جن کی تعداد 8 ہے بعدازاں بڑی سکرینز پر 1970 سے ہونے والے میچز کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔