دنیا کے 10 ’امیر ترین خاندان‘ لیکن ان کے پاس اتنا پیسہ آیا کہاں سے؟

بی بی سی اردو  |  Dec 18, 2024

Getty Imagesایلس والٹن وال مارٹ کے بانی کی بیٹی ہیں

امریکی ادارے بلوم برگ نے دنیا کے دس امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے اور اس برس ایک بار پھر وال مارٹ سُپر مارکیٹ کا مالک والٹن خاندان یہاں سرِفہرست نظر آتا ہے۔

تقریباً چھ دہائیوں قبل سیم والٹن نے پہلی سُپر مارکیٹ کھولی تھی اور آج ان کے خاندان سے منسلک افراد کا تعلق دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔ اس برس ان کی وال مارٹ چین کے شیئرز کی قدر میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق وال مارٹ کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے اپنے اثاثوں کا تحفظ کیا ہے اور ایسے کاروباری معاہدے کیے ہیں جس سے ان کی دولت میں کمی نہ آئے۔

اس فہرست میں مزید خاندانوں کے نام بھی شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان لوگوں کے پاس کتنی دولت ہے اور ان کے امیر ہونے کا راز کیا ہے۔

1) والٹن خاندانGetty Imagesتقریباً چھ دہائیوں قبل سیم والٹن نے پہلی سُپر مارکیٹ کھولی تھی

کُل دولت: 432 ارب ڈالر

ملک: امریکہ

والٹن خاندان تقریباً وال مارٹ چین کے 46 فیصد سٹورز کا مالک ہے اور یہی سُپر مارکیٹ ان کے پاس موجود دولت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

وال مارٹ کے بانی سیم والٹن نے انتہائی دانشمندی سے اپنی دولت تمام بچوں میں تقسیم کر دی تھی تاکہ کاروبار پر خاندان کی گرفت ہمیشہ مضبوط رہے۔

2) آل نہیان خاندانGetty Imagesابو ظہبی کے حاکم شیخ محمد بن زاید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے صدر بھی ہیں

کاروبار: تیل، انڈسٹریز

کُل دولت: 323 ارب امریکی ڈالر

ملک: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے حکمراں آل نہیان خاندان کی تمام دولت کا سبب دراصل تیل کا کاروبار ہے۔

ابو ظہبی کے حاکم شیخ محمد بن زاید آل نیہان متحدہ عرب امارات کے صدر بھی ہیں۔

3) ال ثاںی خاندانGetty Imagesقطر کے حکمران ال ثانی خاندان کے مفادات تیل اور گیس کے کاروبار سے جُڑے ہیں

کاروبار: تیل، انڈسٹریز

کُل دولت: 172 ارب امریکی ڈالر

ملک: قطر

قطر کے حکمران ال ثانی خاندان کے مفادات تیل اور گیس کے کاروبار سے جُڑے ہیں۔ اس خاندان کے تقریباً تمام ہی افراد حکومت میں بڑی سیاسی ذمہ داریوں پر فائز ہیں اور متعدد شعبہ جات میں انڈسٹریاں چلا رہے ہیں۔

یہ ایک بہت بڑا خاندان ہے اور ملک کی حکمرانی اس کی چند شاخوں کے پاس ہے۔

4) ایغمیز خاندانGetty Imagesایغمیز کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فیشن کمپنیوں میں ہوتا ہے

کمپنی کا نام: ایغمیز

کُل دولت: 170 ارب روپے

ملک: فرانس

ایغمیز کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فیشن کمپنیوں میں ہوتا ہے اور اس وقت اس کے مالک خاندان کی چھٹی پشت کے تقریباً 100 افراد اس کاروبار کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسل ڈومس ہیں۔

5) کوک خاندانGetty Imagesآئل کمپنی فریڈرک، چارلس، ڈیوڈ اور ولیم کوک کو اپنے والد فریڈ کوک سے ورثے میں ملی تھی

کمپنی کا نام: کوک انڈسٹریز

کُل دولت: 148 ارب ڈالر

ایک آئل کمپنی چار بھائیوں فریڈرک، چارلس، ڈیوڈ اور ولیم کوک کو اپنے والد فریڈ کوک سے ورثے میں ملی تھی لیکن پھر اختلافات کے سبب صرف چارلس اور ڈیوڈ ہی اس کاروبار سے منسلک رہ پائے۔

وقت، قسمت یا صلاحیت: ’ارب پتی افراد یونہی امیر نہیں ہو جاتے‘’آل صباح‘: کویت کے طاقتور شاہی خاندان کی کہانی جو ملک پر 300 سال سے حکومت کر رہا ہےوہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہےقطر: ماہی گیروں کی چھوٹی سی بستی دنیا کی امیر ریاست کیسے بنی؟

اب اس خاندان کے متعدد کاروبار ہیں جن میں تیل، انرجی، کیمیکل، معدنیات، فنانس، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں سے منسلک کمپنیاں شامل ہیں۔

6) آل سعودGetty Imagesشاہی خاندان کے ایک ارب سے زیادہ کے اثاثے ولی عہد محمد بن سلمان کے کنٹرول میں ہیں

کاروبار: تیل، انڈسٹریز

کُل مالیت: 140 ارب ڈالر

ملک: سعودی عرب

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت کی بنیاد دراصل تیل کا کاروبار ہے۔ بلوم برگ نے اس خاندان کی دولت کا اندازہ گذشتہ 50 برسوں میں اس کے اراکین کو شاہی خزانے سے کی جانے والی ادائیگیوں سے لگایا ہے۔

شاہی خاندان کے ایک ارب سے زیادہ کے اثاثے صرف ولی عہد محمد بن سلمان کے کنٹرول میں ہیں۔

7) مارس خاندانGetty Imagesمارس کے مشہور ہونے کی سب سے بڑی وجہ چاکلیٹ سے بنی مصنوعات ہیں

کمپنی کا نام: مارس، انکارپوریٹڈ

کُل دولت: 133 ارب ڈالر

ملک: امریکہ

مارس کے مشہور ہونے کی سب سے بڑی وجہ چاکلیٹ کی وہ مصنوعات ہیں جن سے ہم اکثر لُطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان مصنوعات میں ایم اینڈ ایم، ملکی وے اور سنِکر چاکلیٹ شامل ہیں۔

تاہم کمپنی کے پاس آنے والے آدھے سے زیادہ منافع کا سبب اس کی پالتو جانوروں کے لیے بنائی جانے والی مصنوعات ہیں۔

8) امبانی خاندانGetty Imagesمُکیش امبانی دنیا کی سب سے بڑی تیل کی ریفائنری کے انچارج ہیں

کمپنی کا نام: ریلائنس انڈسٹریز

کُل دولت: 99 ارب ڈالر

ملک: انڈیا

مُکیش امبانی دنیا کی سب سے بڑی تیل کی ریفائنری کے انچارج ہیں۔ وہ ایک 27 منزلہ محل نما عمارت میں رہتے ہیں جسے دنیا کی سب سے مہنگی رہائشی عمارت بھی تصور کیا جاتا ہے۔

انھیں اور ان کے بھائی کو یہ کاروبار اپنے والد سے ورثے میں ملا تھا۔

9) ورتھیمر خاندانGetty Imagesالین اور جرارڈ ورتھیمر کی دولت کا راز کوکو شانیل فیشن کمپنی ہے

کمپنی کا نام: شانیل

کُل دولت: 88 ارب ڈالر

الین اور جرارڈ ورتھیمر کی دولت کا راز کوکو شانیل فیشن کمپنی ہے جس کی بنیاد ان کے دادا نے 1920 کی دہائی میں پیرس میں رکھی تھی۔

یہ خاندان نہ صرف فیشن ہاؤس کا مالک ہے بلکہ ان کے پاس دنیا کے پاس مہنگے ترین ریس کے گھوڑے اور انگور کے باغات بھی ہیں۔

10) تھامسن خاندانGetty Imagesتھامسن خاندان کے پاس تھامسن روئٹرز کمپنی کے 70 فیصد حصص ہیں

کمپنی: تھامسن روئٹرز

کُل دولت: 87 ارب ڈالر

ملک: کینیڈا

تھامسن خاندان کے پاس تھامسن روئٹرز کمپنی کے 70 فیصد حصص ہیں۔ کینیڈا کے امیر ترین خاندان پر دولت کے دروازے 1930 کی دہائی میں اس وقت کھلے جب روئے تھامسن نے انٹاریو میں پہلا ریڈیو سٹیشن کھولا تھا۔

شاپور جی سکلت: انڈیا کے امیر خاندان میں پیدا ہونے والے سیاستدان، جنھوں نے اپنے نام کے ساتھ ’ٹاٹا‘ استعمال نہ کیااپارٹمنٹ سے اپنا کاروبار شروع کرنے والے چین کے سب سے امیر شخص جن کی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہ تھارادھیکا مرچنٹ: انڈیا کے امیر ترین امبانی خاندان کی ہونے والی چھوٹی بہو کون ہیں؟سونا جمع کرنے والا ’ساتواں بڑا ملک‘ انڈیا اتنی بڑی مقدار میں اسے کیوں ذخیرہ کر رہا ہے؟قطر: ماہی گیروں کی چھوٹی سی بستی دنیا کی امیر ریاست کیسے بنی؟متحدہ عرب امارات: ابوظہبی کے حکمران خاندان نے اپنی اور خطے کی قسمت کیسے بدلی؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More