دوسری شادی کیلئے والدین کا کوئی دبائو نہیں، سائرہ یوسف

ہم نیوز  |  Dec 14, 2024

معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ مجھ پر دوسری شادی کیلئے والدین کا کوئی دبائو نہیں کیونکہ اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو میں سائرہ یوسف نے بتایا کہ  ہمارے ملک میں طلاق کی شرح بڑھی ہے تو میرا خیال ہے کہ  انسان کیلئے ایک رشتہ ختم کرنے کے فوراً بعد نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا۔

لوگ سوشل میڈیا پر خوشی کی چیزیں شیئر کرتے ہیں، نمرہ خان

اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ معاشرے کی طرف سے خواتین پر دوسری شادی کرنے کا دبائو اب بھی اس لیے ڈالا جاتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں عورت کی زندگی میں مرد کی موجودگی کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شادی کرنے کا فیصلہ تب کرنا چاہیے جب انسان خود مختار ہو، جب وہ ذہنی و جذباتی طور پر شادی کرنے کے لیے تیار نہیں تو پھر بعد میں بہت مسئلے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More