لائیو: سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

اردو نیوز  |  Dec 13, 2024

اہم نکات

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس

قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں سست رفتار انٹرنیٹ کا مسئلہ

اراکین پارلیمنٹ کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ

ملٹری کورٹس کو 85 ملزمان کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کو فوج کی حراست میں موجود 85 ملزمان کے کیسز کے فیصلے کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

جمعے کو جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کے فیصلے عدالت عظمٰی میں اپیلوں کے حتمی فیصلوں سے مشروط ہوں گے۔

آئینی بینچ نے فیصلے میں کہا ہے کہ جن ملزمان کو کو سزاؤں میں رعایت دی جا سکتی ہے اُن کو رہا کر دیا جائے۔

دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا عدالت اپیل میں صرف درخواست گزار کی استدعا تک محدود رہے گی؟

قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں مہنگی ایل پی جی پر بحث

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصظفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

جمعے کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق  6 نکاتی ایجنڈے میں گیس کی مقامی پیداوار میں کمی اور مہنگی ایل این جی کی درآمد پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2024 ایوان میں پیش کریں گے جبکہ سالانہ صدارتی خطاب پر بحث کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتار پر عالیہ کامران توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے اثاثوں کے گوشوارے

پاکستان میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2023-24 کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔ 

کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24 مجوزہ فارم بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر 2024 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More