وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ، جن کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سردار یوسف، طارق فضل چودھری، بیرسٹرعقیل ملک کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا ، اس کے علاوہ حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع، پارلیمنٹ پلیٹ فارم پر اتفاق
ذرائع نے مزید بتایا کہ دو خواتین کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مشاورت ہو رہی ہے۔