چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچز سے متعلق پی سی بی اپنے مؤقف پرقائم

ہم نیوز  |  Dec 11, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق کرکٹ کے میگا ایونٹ کے حوالے سے فیصلہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اگلے 3 برس بھارت جا کر کوئی میچ نہیں کھیلے گا، فیوژن ماڈل کے تحت پاک بھارت آئی سی سی میچ نیوٹرل وینیو پر ہی ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان اصولی موقف پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بھارتی بورڈ چیمپئنز ٹرافی فیوژن فارمولے پر کھیلنے کےلیے راضی ہوگیا ہے مگر یہی فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے لیکن اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہوگا ۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے آئی سی سی اور براڈکاسٹرز کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More