پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی

اردو نیوز  |  Dec 11, 2024

جنوبی افریقہ نے منگل کو تین ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

ڈربن کے کنگز میڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

صائم ایوب 31 اور طیب طاہر نے 18 رنز بنائے، اس کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آل راؤنڈر جارج لنڈے نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر نہ صرف 24 قیمتی رنز بنائے بلکہ چار اوورز میں 21 رنز بنا کر چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ڈیوڈ ملر نے برق رفتار 82 رنز صرف 40  گیندوں پر بنائے۔

پاکستان کی اننگزپاکستان نے ہدف کے تعاقب کا مایوس کن آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان تیسرے اوور کی تیسری گیند پر بابر اعظم کی صورت میں ہوا، وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد صائم ایوب کریز پر آئے۔ انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکوں کی مدد سے  15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ 

عثمان خان 9، طیب طاہر 18، شاہین شاہ آفریدی 9، عرفان خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی اننگزجنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ پہلے اوور کی تیسری گیند پر گر گئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے راسی وینڈر ڈوسن کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد میتھیو بریزک آٹھ اور ریزا ہینڈرکس بھی آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 82 رنز بنائے (فوٹو: اے ایف پی)چار اوورز میں 28 سکور پر جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

اس کے بعد کپتان ہینرک کلاسن 12 اور ڈونووان فریرا سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ملر نے پاکستانی بولرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ انہوں نے آٹھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

وہ شاہین شاہ کی گیند پر عرفان خان کو کیچ تھما کر پویلین لوٹے۔

اس کے بعد جارج لینڈے نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے تین، تین جبکہ عباس آفریدی نے دو اور سفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان،طیب طاہر، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون شامل تھے۔

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون:ہینرک کلاسن (کپتان)، راسی وینڈر ڈوسن، ریزا ہینڈرکس، میتھیو بریزک، ڈیویڈ ملر، ڈونووان فریرا، جارج لینڈے، اینڈیل سائملین، این قابا پیٹر، کےوینا مافاکا اور اوٹنیل بارٹمین جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More