جائیداد کی خرید و فروخت ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے

ہم نیوز  |  Dec 11, 2024

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے کردیا گیا ہے، نان ریذیڈنٹ ٹیکس نادہندگان کی تصدیق کے لئے ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس سسٹم میں تبدیلی کردی گئی ہے جب کہ ایف بی آر کی جانب سے تصدیق کا طریقہ کار بھی طے کر دیا گیا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ٹیکس دہندگان جو کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید کے ذریعے شق 111اے سی کے تحت استثنیٰ حاصل چاہتے ہیں، انہیں اپنا پاکستانی اوریجن کارڈ یا نائیکوپ اپ لوڈ کرنا ہوگا جس سے پی ایس آئی ڈی آ جائے گا اور بعد ازاں اسے متعلقہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو لاگ ان کے لئے بھیج دیا جائے گا۔

انتخابات میں دھاندلی، سپریم کورٹ نے تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں

چیف کمشنر ان لینڈر یونیو کی جانب سے متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو کیس تک رسائی دی جائے گی جو نان ریذیڈنٹ پاکستانی کے اسٹیٹس کی تصدیق کرے گا۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو مطمئن ہونے کے بعد ٹیکس دہندہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی کو ٹیکس سے استثنیٰ ٰ دے گا اور استثنیٰ حاصل ہونے کی اطلاع نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندہ کو بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل کر دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More