سدرہ امین کی کرکٹ میں شاندار اننگز کے بعد ازدواجی زندگی کی اننگز شروع

سچ ٹی وی  |  Dec 10, 2024

پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر سدرہ امین زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہے، انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کیساتھ یادگار لمحہ شیئر بھی کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم ویمنز ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے کیپشن میں لکھا کہ ہمیشہ کیلئے یادگار دن!، کرکٹر کی شادی رواں ماہ کے اختتام پر ہوگی۔

سال 2013 آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی سدرہ امین نے 2022 میں بنگلادیش کے خلاف اپنی پہلی سنچری اسکور کی تھی۔

بعد ازاں سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 176 رنز کی اننگز کھیلی، جو ون ڈے میں پاکستانی خاتون کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More