بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں کا آپریشن، 15 خوارج ہلاک

ہم نیوز  |  Dec 10, 2024

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 15 خارجی ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 15 خارجی مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان عارف الرحمان بھی بھی شہید ہوئے۔

ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے گواہی دی، بانی پی ٹی آئی کو کیسے چھوڑا جا سکتا ہے، فیصل واوڈا

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے  پرعزم ہیں۔ اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More