گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Dec 10, 2024

گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی، کتنی سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے؟

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق ڈی سی اسلام آباد کا نوٹیفکیشن معطل کرنے پر غور کیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے غیر قانونی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2 اگست کو گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا، ہزار سے 3 ہزار سی سی کاروں کی رجسٹریشن کی تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیر سے رجسٹریشن پر 26 کروڑ روپے جرمانے کی مد میں اکھٹے کیے، جس پر طارق فضل چوہدری نے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر عائد جرمانے کی شرط کو ختم کیا جائے۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ موٹروے پر فائن کو 2500 کیا گیا تو وہاں رولز کی خلاف ورزی کم ہوئی ہے، جس پر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن سے متعلق ماہر کو بلا کر حل نکالا جائے۔

چیئرمین کمیٹی خرم شہزاد نواز نے سوال کیا ڈی سی صاحب یہ نوٹیفکیشن کمیٹی معطل کر سکتی ہے؟ تو نمائندہ وزارت قانون نے بتایا کہ ڈی سی کا نوٹیفکیشن داخلہ کمیٹی معطل نہیں کر سکتی۔

کمیٹی نےکاروں کی رجسٹریشن سے متعلق ڈی سی اسلام آباد اور کارز ایسوسی ایشن کو حل نکالنےکی ہدایت کردی۔

قائمہ کمیٹی داخلہ نے کوسٹ گارڈ ترمیمی بل منظور کر لیا اور نیچرلائزیشن ایکٹ ترمیمی بل سمیت کرمنل لاترمیمی بل بھی آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More