معروف امریکی گلوکار جے زی پر 13 سالہ لڑکی کے ریپ کا الزام: ’مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے‘

بی بی سی اردو  |  Dec 09, 2024

Getty Images2017 کے دوران جے زی نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی بیونسے کو ’چِیٹ کر چکے ہیں‘ اور دونوں کے درمیان طلاق ہو سکتی تھی

امریکی گلوکار جے زی نے ایک 13 سالہ لڑکی کو ریپ کرنے سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔

ایک خاتون نے نام ظاہر کیے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2000 میں ایک پارٹی کے دوران انھیں نشہ آور چیز دے کر ان کا ریپ کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ نیو یارک میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کے بعد رونما ہوا اور اس وقت کمرے میں ایک خاتون سیلیبرٹی بھی موجود تھیں۔

تاہم جے زی، جن کا اصل نام شان کارٹر ہے، نے اس مقدمے کو 'بلیک میل کی کوشش' قرار دیا ہے۔ اس مقدمے میں جے زی کے علاوہ شان 'ڈیڈی' کومبز پر بھی ریپ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مسٹر کومبز اس وقت جیل میں ہیں۔ انھیں ستمبر کے دوران سیکس ٹریفیکنگ اور دیگر الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جن کی وہ تردید کرتے ہیں۔

بی بی سی نے کارٹر کے وکیل الیکس سپیرو سمیت ان کی ٹیم سے رابطہ کیا ہے۔

خاتون کے وکیل ٹونی بزبی نے حالیہ مہینوں کے دوران کومبز پر ریپ اور تشدد سے متعلق کئی مقدمات دائر کیے ہیں۔

ایک بیان میں کارٹر عرف جے زی کا کہنا ہے کہ 'میرے وکیل کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انھیں ٹونی بزبی نامی 'وکیل' کی طرف سے ایک ڈیمانڈ لیٹر موصول ہوا تھا۔'

'انھیں لگتا تھا کہ یہ الزامات اور عوامی ردعمل کے ذریعے وہ تصفیہ لے لیں گے۔ نہیں سر، اس کا مجھ پر الگ اثر ہوا ہے۔ میں آپ کو ایکسپوز کروں گا اور ثابت کروں گا کہ آپ فراڈ ہو۔ میں آپ کو ایک پیسہ بھی نہیں دوں گا۔'

’12ویں فیل‘ سے شہرت پانے والے اداکار کی ریٹائرمنٹ پر مداحوں کو ’سیاسی دباؤ‘ کا شبہاے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان 29 سال بعد علیحدگی: ’ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے‘ریاض سیزن: سعودی فیشن شو میں ’شیشے کا کیوب‘ اور کعبہ سے مماثلت کا تنازع ’کروڑوں کی ڈیل‘ جس پر سلمان خان نے مقبول کاروباری شخصیت کو ٹی وی پر ’دوغلے پن‘ کا طعنہ دیا

کومبز کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ سیلیبرٹیز سے رقم بٹورنے کے لیے کیا گیا ہے اور ان کے بارے میں جھوٹ پھیلائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام سے ثابت ہوگا کہ وہ بے قصور ہیں۔ ان کے خلاف 30 دیگر مقدمات بھی دائر ہیں۔

تنقید کا جواب دیتے ہوئے بزبی نے نوجوانی میں اپنی فوجی یونیفارم میں تصویر شیئر کی اور کہا کہ انھوں نے جارحانہ قوتوں کا مقابلہ کیا ہے اور اس کیس کو منظر عام پر آنے سے روکا جا رہا تھا۔ 'کسی کو اجازت نہیں کہ میرے موکل کو ڈرا کر خاموش کرائے۔'

Getty Imagesجے زی کے خلاف کیا الزامات ہیں؟

اتوار کو جے زی کے خلاف درج مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہ 2000 کے دوران جب متاثرہ خاتون کی عمر 13 برس تھی تو وہ نیو یارک کے ایک شو میں گئیں۔

وہ لیموزین ڈرائیوروں کی مدد سے اندر داخل ہوئیں۔ 'کومبز کے ایک ڈرائیور نے کہا ڈیڈی آپ جیسی لڑکی کو ہی ڈھونڈ رہے ہیں۔'

اس مقدمے کے مطابق ایک ڈرائیور انھیں ایک گھر میں لے گیا۔

خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس پارٹی میں داخلے کے لیے انھیں دستاویز پر دستخط کرنا پڑے جس کے مطابق وہ اندر ہونے والی کسی چیز کے بارے میں باہر نہیں بتا سکتیں۔ انھوں نے اس پارٹی میں 'کئی معروف شخصیات پہچان لیں۔ یہاں سر عام منشیات کا استعمال ہو رہا تھا، جیسے کوکین۔'

'ایک ویٹرس نے مشروب دیا جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ وہ ایک کمرے میں جا کر لیٹ گئیں۔ اس کے بعد کومبز اور کارٹر ایک خاتون سیلیبرٹی کے ساتھ کمرے میں داخل ہوئے۔'

مقدمے کے مطابق کومبز نے آگے بڑھ کر ان کی آنکھوں کی تعریف کی اور 'پکڑ کر کہا آپ پارٹی کے لیے تیار ہو۔'

'کارٹر نے انھیں پکڑ کر رکھا اور ریپ کیا۔ پھر کومبز نے بھی ایسا ہی کیا۔ خاتون سیلیبرٹی سب دیکھ رہی تھیں۔'

خاتون کا کہنا ہے کہ انھوں نے خود کو چھڑوایا اور کومبز چونک کر پیچھے ہٹ گئے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ خاتون صدمے اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔

دوسری طرف کارٹر، جو کہ گلوکار بیونسے کے شوہر اور ان کے تین بچے ہیں، کا کہنا ہے کہ 'میرا دل اپنی فیملی کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔'

'مجھے اور میری بیوی کو اب اپنے بچوں سے بات کرنی ہوگی جن میں سے ایک کی عمر ایسی ہے کہ ان سے ضرور ان کے دوست اس بارے میں پوچھیں گے۔ ہمیں اب اس ظلم اور لالچی لوگوں کے بارے میں ان سے بات کرنا ہوگی۔'

ریاض سیزن: سعودی فیشن شو میں ’شیشے کا کیوب‘ اور کعبہ سے مماثلت کا تنازع نیچرل ایکٹنگ، سوشل میڈیا یا جزیات پر توجہ: ’کبھی میں، کبھی تم‘ کی عوامی مقبولیت کا راز کیا ہے’12ویں فیل‘ سے شہرت پانے والے اداکار کی ریٹائرمنٹ پر مداحوں کو ’سیاسی دباؤ‘ کا شبہاے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان 29 سال بعد علیحدگی: ’ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے‘’کروڑوں کی ڈیل‘ جس پر سلمان خان نے مقبول کاروباری شخصیت کو ٹی وی پر ’دوغلے پن‘ کا طعنہ دیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More