مدارس بل پیچیدگیوں کی وجہ سے قانون کی شکل اختیار نہیں کرسکا، وفاقی وزیر اطلاعات

ہم نیوز  |  Dec 09, 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مدارس بل پیچیدگیوں کی وجہ سے قانون کی شکل اختیار نہیں کرسکا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا۔ اور رجسٹریشن کا مقصد مدارس کو قومی دھارے میں لانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی قانون بنتا ہے تو اس کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔ اور مدارس بل پیچیدگیوں کی وجہ سے قانون کی شکل اختیار نہیں کرسکا۔ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں اُن کی تجاویز بھی سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کی باتیں کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں، علی امین گنڈاپور

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔ اور مدارس میں زیر تعلیم اور فارغ التحصیل طلبہ کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 18 ہزار مدارس کی رجسٹریشن مذہبی تعلیم کے محکمہ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ اور طلبا کو یکساں مواقع فراہم کر کے زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع دیا گیا۔ بہت سی تجاویز پر ہمارا اتفاق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More