شفاف اور جوابدہ معاشرے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Dec 09, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفاف اور جوابدہ معاشرے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد کرپشن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل کرپشن سے پاک مستقبل کی مستحق ہے۔ کرپشن گھناؤنا عنصر ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اور بدعنوانی معاشرے کے سماجی تانے بانے کو تباہ کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سویلینز ٹرائل ، فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد

شہباز شریف نے کہا کہ شفاف اور جوابدہ معاشرے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد کرپشن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں بلکہ قوم کی ترقی کا قاتل ہے۔ کرپشن قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن عوام کے اعتماد کو متزلزل کرتی ہے۔ جبکہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ اور ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر مارخور کا شکار کر لیا

مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور بدعنوانی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔ اور شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کا فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بدعنوانی معیشت کو نقصان اور معاشرتی اقدار کو کمزور کرتی ہے۔ جبکہ معاشرے میں حق تلفی اور ناانصافی کی بڑی وجہ بدعنوانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کرپشن کے سامنے مضبوط دیوار بننا ہو گا۔ اور بدقسمتی سے کرپشن فخریہ کلچر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت قوانین اور سزا کا نفاذ انتہائی ضروری ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بدعنوانی کا راستہ روکنے سے ہر فرد کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More