جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے شام میں عالمی استعماری اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ اپنے انجام کو پہنچا ، پاکستان کے حکمران بشار الاسد خاندان سے عبرت حاصل کریں۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی سیاست خاندانوں کے شکنجے سے آزاد کرانا ہو گی ، 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کا خاتمہ ہے۔
مدارس کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،مولانا فضل الرحمان
نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مدارس رجسٹریشن پر ناروا اور غیر آئینی بندشیں ختم کی جائیں۔ طلبہ یونین کی بحالی طلبہ میں جمہوری مزاج اور ڈسپلن لائے گی۔