یہ بہت افسوسناک ہوگا اگر ہم تینوں ۔۔ عامر خان نے سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Dec 09, 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان نے بالی ووڈ کے خانز سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کی خواہش کا ظہار کر دیا۔

عامر خان کی ایک ویڈیو کلپ وئرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اس بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ ایک مناسب کہانی کا انتظار کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ہونے والے ایک فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ، "میرے خیال میں سلمان اور شاہ رخ بھی اس بات پر راضی ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ، 'ہم تینوں کو ایک ساتھ فلم ضرور کرنی چاہیے'۔ اس لیے میں پرامید ہوں کہ ایسا جلد ہوگا"۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ، "تقریباً چھ ماہ پہلے شاہ رخ، سلمان اور میں ایک ساتھ تھے جب میں نے دوران گفتگو یہ موضوع اٹھایا تھا، اور شاہ رخ و سلمان سے کہا تھا کہ یہ بہت افسوسناک ہوگا اگر ہم تینوں کبھی ایک ساتھ کوئی فلم نہ کرسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More