بالی وڈ کی سپرسٹار اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے مشہور انڈین پنجابی سنگر دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کر کے اپنے مداحوں کو خوشی سے نہال کر دیا ہے۔
دیپکا پاڈوکون نے ماں بننے کے بعد پہلی مرتبہ عوام کو اپنی جھلک دکھائی جس میں وہ دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں۔
دلجیت دوسانجھ اپنی مشہور کنسرٹ سیریز ’دل لومیناٹی ٹور‘ کے سلسلے میں بنگلور میں کنسرٹ کر رہے تھے کہ اس دوران بیک سٹیج پر دیپکا پاڈوکون دکھائی دیں۔
دیپکا پاڈوکون کو دلجیت دوسانجھ نے سٹیج پر بلایا جس کے بعد کنسرٹ میں شریک تماشائیوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
دیپکا پاڈوکون کو دلجیت دوسانجھ کے ساتھ سٹیج پر گانا گاتے، ڈانس کرتے اور انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کوئین دیپکا پاڈوکون، بنگلور کے دل لومیناٹی 2024 ٹور میں۔‘
View this post on Instagram A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام دعا پاڈوکون سنگھ رکھا گیا۔
بیٹی کی ولادت کے بعد دپیکا پاڈوکون سوشل میڈیا پر تو سرگرم رہیں تاہم یہ اُن کی پہلی پبلک اپیرنس تھی۔
دوسری جانب دلجیت دوسانجھ کی پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
رنویر سنگھ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اوئے ہوئے، کیا بات ہے یارا۔‘
سلوین کور نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’یہ ویڈیو بہت پیاری ہے۔‘
فین اکاؤنٹ دلجیت ون لوو لکھتے ہیں کہ ’یہ وہ سرپرائز تھا جو بنگلور کبھی نہیں بھولے گا۔‘