تمام پاکستانی شہری شام میں محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی موجودہ صورتحال پر اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم شام میں بدلتی ہوئی صورتحال کا بہ غور جائزہ لے رہے ہیں۔ اور پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے متعلق ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اور شام میں موجود تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں۔ تاہم شام میں موجود پاکستانی شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باغیوں نے قبضے کے بعد ایئر پورٹ بند کر دیئے ، اڑھائی سو پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں پاکستان کا سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے۔ ابھی تک دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔ تاہم ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمشق ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More