بانی پی ٹی آئی سمیت سب کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہو گا ، فیصل واوڈا

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان جس صورتحال سے گزر رہا ہے ، سب کو ملکر چلنا پڑے گا، نیشنل کاز کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کو تمام سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہو گا، بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا۔

سنگجانی میں بیٹھنے پر عمران خان کو 20 دن کے اندر رہا کرنیکی پیشکش ہوئی تھی ، علیمہ خان

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے اور لوگوں کے کیساتھ ناانصافی اب ملک برداشت نہیں کر سکتا، جب تک مل کر نہیں بیٹھیں گے ، ملک آگے نہیں چل سکے گا۔ مولانا فضل الرحمان کے جائز مطالبات پورے ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ان کے حواری مولا جٹ کی سیاست کر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ علی امین کی مولا جٹ کی سیاست زیادہ دن نہیں چلے گی۔ پی ٹی آئی کیساتھ اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

سیاست یا ریاست نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کی زندگی بچانا ایجنڈا ہے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان پر سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ اگر کوئی مخلص ہے تو وہ ان کی بہنیں ہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میں صحیح اور دوسرا غلط ہے ، ملک میں  اس وقت عدم استحکام ہے۔

مدارس کی آزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،مولانا فضل الرحمان

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فیصل واوڈا ون مین آرمی ہیں ، ہر طرف چھائے ہوئے ہیں ، ہماری تمام سپورٹ فیصل واوڈا کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More