وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی، محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر راضی، بھارتی دعویٰ: وہ آئیں گے تو ہم جائیں گے، محسن نقوی
وزیراعظم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔