شوبز کی طاقتور خواتین بھی گھریلو تشدد کا شکار ہوئیں، ماورہ حسین

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

اداکارہ ماورہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن کی سہیلیوں اور یہاں تک کہ شوبز سمیت دیگر شعبہ جات کی طاقتورخواتین  نے بھی گھریلو تشدد برداشت کرنے کا بتایا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ ماورہ حسین نے بتایا کہ انہوں نے ڈرامے میں جو کردار ادا کیا، وہ تقریبا ہر گھر کی عورت کی کہانی ہے، ہمارے معاشرے میں خواتین پرتشدد اوران کیساتھ  ناروا سلوک عام ہے۔

میم سے محبت کے ذریعے احد رضا میر کی اسکرین پر واپسی

اداکارہ کے مطابق ڈرامے میں ایک ڈاکٹر اورخود مختار خاتون ہونے کے باوجود ان پر شوہر کا تشدد اور نامناسب رویہ دکھانے کا مقصد یہی تھا کہ پیغام دیا جائے کہ طاقتور اور مالی طور پر مستحکم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ خاتون کیساتھ ناانصافی نہیں ہوسکتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More