عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

ہم نیوز  |  Dec 07, 2024

عدالت نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

گوجرانوالہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔

بچوں کو بھی فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ

وزیراعظم کے مشیر پر ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، اس مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

پولیس کی جانب سے لیگی رہنما سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کروایا گیا تھا، پولیس کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کو طلب کیا تھا، عدالت کے طلب کرنے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More