پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ” کاروبار کارڈ “ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 07, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیم کاروبار کے لئے چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم پر اتفاق کیا گیا۔ بزنس کارڈ اسکیم کے تحت ایک سے 10 لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا۔

چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سمال اور میڈیم لون اسکیم کے لئے جامع پلان طلب کرلیا۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

معاشی ترقی کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے، شہباز شریف

بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، اجلاس میں منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، اس اسکیم میں قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا۔

”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم“ کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا، کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا،نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اسٹارٹ اپ کے لئے ترجیحاً لون مل سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More