ساڑھے 4 برس پابندی کے بعد یورپ کیلئے پی آئی اے پروازیں 10 جنوری کو شروع ہوں گی۔
پی آئی اے کی یورپ کے لیے پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔
پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن اپریٹ کی جائیں گی۔ پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش بنایا گیا ہے۔
پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی
اسلام آباد سے پرواز صبح 30۔11 بجے روانہ ہوگی اور سہہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی جب کہ پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی اور صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔