اسلام آباد ہائیکورٹ کا عام شہریوں کی گرفتاری کے کیس میں پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار

سچ ٹی وی  |  Dec 06, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام شہریوں کی گرفتاری کے کیس میں پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتجاج کے نام پرعام شہریوں کو گرفتار کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ لوگ کیا کر رے ہیں؟ ایسے لوگوں کو اٹھا کر گرفتاری ڈال رہے ہیں ؟ یہ تو بالکل غلط ہے، جو احتجاج میں شریک ہی نہیں انہیں کیسےاٹھاسکتے ہیں؟

اس موقع پر صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے کہا کہ بلوچستان میں ایسا ہوتا تھا اب اسلام آباد میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اب اسلام آباد میں ہو رہا ہے اس لیے آپ کو محسوس ہو رہا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ایف 10 سے احتجاج کیس میں گرفتار سبزی فروش کے بھائی کو جوڈیشل کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More