بھارتی بلاک بسٹر فلم کرن ارجن میں اپنے کردار سے شہرت پانے والی 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد ممبئی واپس آ گئیں۔
بھارت کی بولڈ اداکارہ ممتا کلکرنی پر 2000 کروڑ روپے منشیات کیس کی ایف آئی آر درج تھی جسے ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا کر بالآخر خارج کرکے اداکارہ کو کلین چٹ دے دی ہے۔
شردھا کپور کے آدھار کارڈ کی وائرل تصویر تہلکہ مچا گئی
ممتا نے 25 سال بعد اپنے آبائی شہر واپسی پر انسٹاگرام پر تصویراور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام دیا ہے، ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں بہت جذباتی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں۔
جب میری پرواز یہاں اتری میں دائیں اور بائیں دیکھ رہی تھی اورمیں نے اپنے ملک کو 24 سال بعد اوپر سے دیکھا اور میں جذباتی ہوگئی۔